مون سون سسٹم پاکستان میں داخل، پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی
آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
لاہور: مون سون کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں موسم نے کروٹ لینا شروع کر دی ہے۔ لاہور میں صبح کے اوقات میں بادلوں اور دھوپ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی اور تیز ہوائیں بھی چلیں۔
موسمی ماہرین نے لاہور، راولپنڈی، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔
مون سون بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔