اسلام آباد راولپنڈی ریجن ،لاہوراور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 178کلو میٹر ریکارڈ کی گئی
فائل فوٹو
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے پنجاب میں لاہور، میانوالی، چکوال اور گردونواح میں بھی جھٹکے آئے۔
خیبر پختونخوا کے پشاور، شانگلہ، بونیر، مردان، چارسدہ، سوات، صوابی، کوہاٹ، کرک، ملاکنڈ، باجوڑ، ہنگو، لوئر دیر اور جنوبی وزیرستان لوئر سمیت اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
آزاد کشمیر میں وادی نیلم اور مظفرآباد سمیت اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جبکہ گلگت بلتستان میں دیامر شہر اور گردونواح متاثر ہوئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 178 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ زلزلے کے جھٹکے شام 6 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
یورپی زلزلہ مرکز کے مطابق افغانستان کے ہندوکش ریجن میں زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے باعث پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 5 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔