تراڑکھل تاجر یونین نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا موقف مسترد کر دیا،آج سے بازار کھولنے کا اعلان

مقامی شہریوں اور دکانداروں پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے تجارتی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ناگزیر ہے،تاجر یونین

June 29, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

مظفر آباد: تراڑکھل کی تاجر یونین نے آج سے تمام مارکیٹیں اور دکانیں دوبارہ کھولنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ فیصلہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے ساتھ طویل مذاکرات کے باوجود سامنے آیا ہے، جنہوں نے کاروباری برادری کو ہڑتال برقرار رکھنے پر راضی کرنے کی کوشش کی تھی تاہم تاجر یونین اپنے اس موقف پر قائم رہی کہ مقامی شہریوں اور دکانداروں پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے تجارتی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ناگزیر ہے۔

مقامی نمائندوں کا کہنا ہے کہ آج صبح جیسے ہی کاروبار بحال ہوگا، مارکیٹیں کھلنے کی درست صورتحال اور مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔