آزاد کشمیر کے عوام کیلئے خوشخبری۔ مری ،مظفرآباد موٹروے بنے گی
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
موٹروے پر وردی میں لفٹ لینے پر پابندی،سخت کارروائی کا عندیہ
وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے عوام کو بڑی سفری سہولت دینے کی تیاری کر لی ہے، جس کے تحت مری ایکسپریس وے کو لوئر ٹوپہ سے مظفرآباد تک مزید 70 کلومیٹر توسیع دی جائے گی۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔وفاقی سیکریٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے اور سینئر افسران نے اجلاس میں بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہآزاد کشمیر کے عوام کو مری ایکسپریس وے کی طرز پر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔مری،مظفرآباد ایکسپریس وے کی تعمیر سے جدید اور محفوظ سفر کا آغاز ہوگا۔انہوں نے ہدایت کی کہ این ایچ اے کے جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے،نئے منصوبوں سے پہلے جاری شدہ پراجیکٹس کو مکمل کیا جائے۔