نجی ایئر لائن کا مال بردار طیارہ شارجہ سے کراچی جاتے ہوئے لاپتہ، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

نیویگیشنل سسٹم میں خرابی کے بعد ریڈار سے غائب ہو گیا

July 8, 2026 · اہم خبریں

 

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بتایا ہے کہ نجی ایئر لائن کے ٹو ایئر ویز کا ایک بوئنگ 737-400 کارگو طیارہ شارجہ سے کراچی آتے ہوئے نیویگیشنل سسٹم میں خرابی کے بعد ریڈار سے غائب ہو گیا۔ طیارے میں پانچ عملے کے ارکان سوار تھے۔

اتھارٹی کے مطابق، طیارے نے مقامی وقت کے مطابق رات 9:18 بجے نے نیویگیشنل سسٹم کا مسئلہ رپورٹ کیا اور کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول نے اس کی رہنمائی کی۔ تاہم، صرف تین منٹ بعد یعنی 9:21 بجے طیارہ ریڈار پر تیزی سے نیچے جاتا ہوا نظر آیا، اس کے بعد اچانک ہیڈنگ تبدیل ہوئی اور تقریباً 155 ناٹیکل میل مغرب کراچی کے علاقے میں ریڈار رابطہ اور مواصلات مکمل طور پر منقطع ہو گئے۔
فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق طیارہ غائب ہونے سے قبل انتہائی تیز رفتار سے نیچے گیا، جس کی شرح 22,400 فٹ فی منٹ یا اس سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔
پی اے اے نے فوری طور پر ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر ایکٹیویٹ کر دیا ہے۔ پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس، اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پاکستان نیوی کے جنگی جہاز پی این ایس ذوالفقار، ایئر فورس کے Saab طیارے، نیوی کے اے ٹی آر-72 طیارے اور مرچنٹ ویسل لاہور سمیت متعدد وسائل تعینات کیے گئے ہیں