میرپورخاص: 2 کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی، ایک جاں بحق ،ملزم گرفتار

دوسری تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ،لڑکیوں کو نشہ آور شربت پلا کر زیادتی کی گئی ۔

July 9, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

میرپورخاص :2 کم عمر لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوٹ غلام محمد ٹاؤن میں 2 کم عمر لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہے، ایک بچی جاں بحق ہوگئی، دوسری تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

جاں بحق لڑکی کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا، دوسری کا میڈیکل کروا لیا، دونوں بچیوں کی عمریں 13 اور 14 سال ہیں، ایک لڑکی ناراض ماں کو گھر لانے کیلیے کزن کے ساتھ ملزم عامل کے پاس گئی۔

پولیس کے مطابق عامل نے دونوں لڑکیوں کو نشہ آور شربت پلایا اور ساتھی کے ہمراہ مبینہ زیادتی کی، عامل کو  گرفتار کرلیا، جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔