مبشر حسن کی جگہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات
انفارمیشن گروپ گریڈ 20 کی رئیسہ عادل وزارت اطلاعات میں ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ تعینات تھیں
فائل فوٹو
اسلام آباد :وفاقی حکومت نے پی آئی او مبشر حسن کی جگہ انفارمیشن گروپ گریڈ 20 کی افسر رئیسہ عادل کو نیا پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کر دیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
رئیسہ عادل اس سے قبل وزارت اطلاعات و نشریات میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل (ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔ رئیسہ عادل اپنے وسیع تجربے اور پیشہ ورانہ استعداد کی بنیاد پر حکومت میڈیا تعلقات میں بہتری لانے اور جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
بطور پی آئی او ان کا تقرر وزیرِ اعظم کی میڈیا ٹیم میں اہم تبدیلی کا حصہ ہے۔ پی آئی او کی حیثیت سے رئیسہ عادل حکومتی اطلاعات، میڈیا ابلاغ اور سرکاری خبروں کی ترسیل کے تمام امور کی نگرانی کریں گی۔