ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون انعام اللہ گنڈاپور کرپشن کے الزام میں معطل
گریڈ22کےافسر انعام اللہ گنڈاپور ماضی میں بھی معطل ہوئے، اب دوسری مرتبہ کرپشن الزامات میں معطل کیا گیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے پشاور زون میں کرپشن اسکینڈل کے بعد بڑا ایکشن، ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون انعام اللہ گنڈاپور کو سنگین الزامات کے تحت عہدے سے ہٹا کر معطل کر دیا گیا ہے۔
پشاور ائیرپورٹ پر امیگریشن تعیناتی کے دوران ان پر غیر قانونی امیگریشن کے ذریعے لاکھوں روپے اور امریکی ڈالر بٹورنے کے سنگین الزامات ہیں۔
گریڈ 20 کے افسر اعجاز خان کو پشاور زون کا نیا ڈائریکٹر تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ انعام اللہ گنڈاپور کو اینٹی کرپشن ونگ ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے گریڈ 20 کے افسر اعجاز خان کو نیا ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ انعام اللہ گنڈاپور کو اینٹی کرپشن ونگ ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انعام اللہ گنڈاپور 1989 میں ایڈہاک بنیادوں پر بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی ہوئے تھے۔ خلافِ قانون بھرتی ہونے کی وجہ سے انہیں متعدد بار نوکری سے برطرف بھی کیا گیا تاہم وہ مختلف ہائی کورٹس سے حکمِ امتناع حاصل کر کے دوبارہ بحال ہوتے رہے.