کالعدم کمیٹی کشمیر میں الیکشن رکوانا چاہتی ہے، رانا ثنااللہ
بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کا سیاسی مطالبوں سے کوئی تعلق نہیں ، گفتگو
فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کالعدم کمیٹی کا مقصد عام انتخابات کا انعقاد روکنا ہے، کالعدم کمیٹی آزاد کشمیر میں ایک جمہوری عمل کو روکنے کے درپے ہے۔
گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ بلوچستان می بڑی تعداد میں دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں فوج، ایف سی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے، بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کا سیاسی مطالبوں سے کوئی تعلق نہیں۔
مشیر وزیراعظم نے کہا کہ ڈیم کی حفاظت کے لیے قائم پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، دہشتگردوں نے یہ حملہ علاقے کو اندھیرے میں دھکیلنے اورپانی تنصیبات کے خلاف کیا تھا، اس دہشت گردی کا بلوچستان کے مسائل یا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔