اسلام آباد میں تیز بارش اور آندھی۔ فضائی آپریشن بھی متاثر
پنجاب خیبر ہختونخواہ سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
July 12, 2026 · قومی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم خراب موسمی صورتحال نے معمولاتِ زندگی اور فضائی آپریشن کو متاثر کیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
ادھر خراب موسم کے باعث کئی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل اپنی پروازوں کی تازہ صورتحال متعلقہ ایئرلائن سے ضرور معلوم کرلیں۔