بونیر میں فائرنگ، سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر شہید
سب انسپکٹر مسکین زادہ خان سرکاری ڈیوٹی کے سلسلے میں علاقے میں موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اچانک فائرنگ کر دی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے طوطالئی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے سب انسپکٹر جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر مسکین زادہ خان سرکاری ڈیوٹی کے سلسلے میں علاقے میں موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اچانک فائرنگ کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر مسکین زادہ خان موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔