گوادر پورٹ پر پہلی بار میرین بنکرنگ آپریشن کامیابی سے مکمل

ادارہ گزشتہ دس ماہ سے ویری لو سلفر فیول آئل کی فراہمی کر رہا ہے، جبکہ اب اس سہولت کو گوادر پورٹ تک بھی توسیع دے دی گئی ہے۔

July 12, 2026 · قومی
گوادر پورٹ پر پہلی بار میرین بنکرنگ آپریشن کامیابی سے مکمل

گوادر پورٹ پر پہلی بار میرین بنکرنگ آپریشن کامیابی سے مکمل

گوادر پورٹ پر پہلی مرتبہ میرین بنکرنگ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا، جس کے بعد پاکستان کی تینوں بڑی تجارتی بندرگاہوں پر بین الاقوامی جہازوں کو ایندھن کی فراہمی کی سہولت دستیاب ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق ویٹول نے پاکستان میں بنکرنگ آپریشنز کے لیے دو جدید بنکرنگ بارجز تعینات کیے ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے ساتھ گوادر پورٹ بھی بنکرنگ نیٹ ورک کا حصہ بن گیا ہے۔ اس منصوبے میں نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے بھی تعاون فراہم کیا۔

سینیرجیکو کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی نے بتایا کہ ادارہ گزشتہ دس ماہ سے ویری لو سلفر فیول آئل کی فراہمی کر رہا ہے، جبکہ اب اس سہولت کو گوادر پورٹ تک بھی توسیع دے دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں بنکرنگ آپریشن کے آغاز سے پاکستان کی تمام بڑی کمرشل بندرگاہوں پر جدید بنکرنگ نیٹ ورک مکمل ہو گیا ہے، جس سے ملکی بحری تجارت اور شپنگ سیکٹر کو مزید تقویت ملے گی۔

اسامہ قریشی نے اس کامیابی کا سہرا حکومت پاکستان، وزیراعظم کی میری ٹائم ٹاسک فورس، وزارتِ بحری امور، ایف بی آر، گوادر پورٹ اتھارٹی، این ایل سی اور دیگر شراکت دار اداروں کے تعاون کو دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے یہ اہم سنگِ میل حاصل کیا گیا ہے۔