نصیر آباد میں ٹاور دھماکے سے تباہ۔ بلوچستان کے کئی علاقوں میں بجلی متاثر

نامعلوم افراد نے قومی شاہراہ پر بجلی کے ٹاور کو بارودی مواد سے اڑا دیا

July 13, 2026 · قومی

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں نوتال قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے بجلی کے ٹرانسمیشن ٹاور کو نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں ایک ٹاور مکمل طور پر تباہ جبکہ دوسرا جزوی طور پر متاثر ہوگیا۔

ڈی ایس پی شمن علی سولنگی کے مطابق دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا سکے۔

کیسکو حکام نے بتایا کہ متاثرہ بجلی کی لائن اوچ پاور پلانٹ سے سبی کی جانب بجلی کی ترسیل کر رہی تھی۔ ٹاور کو نقصان پہنچنے کے باعث بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جبکہ بحالی کے لیے تکنیکی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔