رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے مقدمے کی سماعت
July 13, 2026 · قومی
لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے مقدمے میں رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع کر دی۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نصرت علی صدیقی نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ثاقب چدھڑ اپنی اہلیہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع کر دی۔