پنجاب میں مون سون کا کمزور سلسلہ ختم۔ گرمی اور حبس میں اضافے کا امکان
مون سون سسٹم گزر گیا، آئندہ 24 گھنٹے خشک اور گرم موسم کی پیش گوئی
July 14, 2026 · قومی
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارشیں برسانے والا مون سون کا کمزور سسٹم گزرنے کے بعد صوبے میں ایک بار پھر گرم اور حبس زدہ موسم کی واپسی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا کمزور سلسلہ لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہلکی اور تیز بارشیں برسانے کے بعد ختم ہو چکا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج دوپہر اور سہ پہر کے اوقات میں بادلوں اور دھوپ کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ مقامی طور پر بادل بننے کے باعث شہر کے چند علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان بھی موجود ہے۔ تاہم مجموعی طور پر موسم گرم اور حبس زدہ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔