ماجد ستی قتل کیس؛مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید

ماجد ستی کو 23 اگست 2022 کو قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد تھانہ صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا تھا۔

July 14, 2026 · قومی
ماجد ستی قتل کیس؛مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید

ماجد ستی قتل کیس؛مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید

راولپنڈی کی ایک مقامی عدالت نے ماجد ستی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صافی نے فیصلہ سنایا، جس کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے کر ہتھکڑیاں لگا دی گئیں۔

عدالت نے سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت فرخ کھوکھر کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

استغاثہ کے مطابق ماجد ستی کو 23 اگست 2022 کو قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد تھانہ صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا تھا۔

عدالتی کارروائی کے دوران پیش کیے گئے شواہد اور گواہوں کی بنیاد پر عدالت نے مرکزی ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔

یہ مقدمہ راولپنڈی کے نمایاں مقدمات میں شمار کیا جاتا رہا، جس کے فیصلے کے بعد قانونی کارروائی اپنے اہم مرحلے میں داخل ہو گئی۔