آزاد کشمیر:حلقہ ایل اے 24 سدھنوتی 2 بلوچ کا انتخاب ملتوی

انتخابی قوانین کے تحت اگر کسی امیدوار کا انتقال ہو جائے تو متعلقہ حلقے میں پولنگ ملتوی کرنا لازم ہوتا ہے

July 16, 2026 · قومی

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 24 سدھنوتی 2 بلوچ میں انتخابات امیدوار زاہد یاسین کے انتقال کے باعث ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن حکام کے مطابق متعلقہ حلقے کے لیے نئے انتخابی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی قوانین کے تحت اگر کسی امیدوار کا انتقال ہو جائے تو متعلقہ حلقے میں پولنگ ملتوی کرنا لازم ہوتا ہے۔

حکام کے مطابق حلقہ ایل اے 24 سدھنوتی 2 بلوچ کے لیے نیا انتخابی شیڈول عام انتخابات کے بعد جاری کیا جائے گا۔