غیرملکی خواتین کے اغوااورمولانا فضل الرحمان کے بیان پرپنجاب اسمبلی میں جنگ تیار

ریکوزیشن اجلاس میں غیر ملکی خواتین اور مذمتی قراردادوں پر بحث متوقع

July 18, 2026 · امت خاص

فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خاں نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر 20 جولائی کی دوپہر طلب کر لیا ہے۔

یہ اجلاس اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کی جانب سے 6 جولائی کو جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے، جس میں لاہور میں غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا اور جنسی استحصال کے معاملے کو زیر بحث لانا مقصود بتایا گیا تھا۔

دریں اثنا، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان کے شہداء سے متعلق متنازع بیان پر بھی ایک سے زائد مذمتی قراردادیں اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جا چکی ہیں۔

پیر کی دوپہر ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کی ریکوزیشن کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے خلاف مذمتی قرارداد کو آگے بڑھانے کی کوشش متوقع ہے۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اس بات پر پارلیمانی کشمکش کا امکان ہے کہ پہلے کون سی قرارداد پیش کی جائے اور غیر ملکی خواتین کے معاملے پر بحث پہلے کرائی جائے یا نہیں۔