بھارت میں بیوی نے شوہر کو سانپ سےڈسوا کرمار دیا،سپیرے بھی گرفتار

پولیس کا دعویٰ، مبینہ طور پر سانپ کے ذریعے قتل کی سازش رچائی گئی

July 18, 2026 · چشم حیرت

فائل فوٹو

میرٹھ کے ہستینا پور میں اسکول کے منتظم اتل کمار کی موت کے معاملے میں پولیس نے ان کی اہلیہ دامنِی، اس کے مبینہ ساتھی اور دو سپیروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق اہلیہ نے اپنے مبینہ ساتھی کے ساتھ مل کر شوہر کو زہریلے سانپ سے ڈسوا کر قتل کرنے کی سازش رچی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد خاتون خود اپنے شوہر کو اسپتال لے کر پہنچی، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ کئی سال سے اسکول بس چلانے والے ڈرائیور کے ساتھ تعلقات میں تھی اور شوہر اس رشتے میں رکاوٹ بن رہا تھا۔

پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔