بلاول بھٹو سے قمر زمان کائرہ اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات،آزاد کشمیر انتخابات پر مشاورت

پارٹی رہنماؤں نے آزاد کشمیر میں انتخابی سرگرمیوں اور آئندہ سیاسی لائحہ عمل پر بھی اپنی آراء سے چیئرمین کو آگاہ کیا۔

July 18, 2026 · قومی
بلاول بھٹو سے قمر زمان کائرہ اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات،آزاد کشمیر انتخابات پر مشاورت

بلاول بھٹو سے قمر زمان کائرہ اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات،آزاد کشمیر انتخابات پر مشاورت

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال، انتخابی مہم اور اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ اس دوران آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات، پارٹی کی انتخابی حکمت عملی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

بعد ازاں چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل، ان کے ممکنہ حل اور آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں کے دوران مختلف سیاسی و عوامی امور پر مشاورت کی گئی، جبکہ پارٹی رہنماؤں نے آزاد کشمیر میں انتخابی سرگرمیوں اور آئندہ سیاسی لائحہ عمل پر بھی اپنی آراء سے چیئرمین کو آگاہ کیا۔