سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی۔داماد اور بیٹے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج
ملتان میں سابق رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج،جھوٹے مقدمات سے دباؤ میں نہیں آؤں گا۔جاوید ہاشمی
سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، ان کے داماد زاہد بہار اور مخدوم شاہزیب ہاشمی کے خلاف مبینہ بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کیا گیا ہے، جس میں جاوید ہاشمی سمیت تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے اندراج کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ادھر مقدمہ درج ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے جاوید ہاشمی نے الزامات کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف جتنے چاہیں جھوٹے مقدمات قائم کر لیے جائیں، وہ نہ تو دباؤ میں آئیں گے اور نہ ہی ضمانت کرائیں گے۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں اپنے گھر میں موجود ہوں، اگر گرفتار کرنا ہے تو آ کر گرفتار کر لیں، میں ضمانت نہیں کراؤں گا۔