ضلع خیبر،سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد کی مشترکہ کوششوں سے متاثرہ گاڑی سے ایک خاتون، ایک مرد اور ایک بچے کی لاشیں برآمد کی گئیں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے میں ایک ویگن اور ایک کار بہہ گئی تھی۔
ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد کی مشترکہ کوششوں سے متاثرہ گاڑی سے ایک خاتون، ایک مرد اور ایک بچے کی لاشیں برآمد کی گئیں۔
ضلع خیبر لنڈ یکوتل زکریا مسجد کے قریب فرش میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے میں ایک موٹر کار گاڑی بہہ گئ ہیں تاہم گاڑی میں سوار افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔ pic.twitter.com/Fv6Y85b6gW
— Arif Ikram Qazi (@QaziArifIkram) July 20, 2026
حکام کے مطابق پاک افغان شاہراہ کے قریب پیش آنے والے واقعے میں متعدد بچوں کو بھی سیلابی پانی سے بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ زخمی ہونے والے 8 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
شدید بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث ضلع خیبر کے مختلف علاقوں میں رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں، جبکہ کئی کچے مکانات کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔