کراچی بچی قتل کیس میں اہم پیش رفت،کپڑوں سے تین افراد کا ڈی این اے برآمد

متعدد مشتبہ افراد کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کیے گئے تھے، جبکہ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ واقعے میں ملوث افراد کا تعین کیا جا سکے۔

July 21, 2026 · قومی

 کراچی: قائد آباد میں ڈھائی سالہ بچی کے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے کیس میں تحقیقات کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈی این اے رپورٹ کے مطابق بچی کے کپڑوں سے تین مختلف افراد کے نمونے ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد متعدد مشتبہ افراد کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کیے گئے تھے، جبکہ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ واقعے میں ملوث افراد کا تعین کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں بچی کے قتل کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ قریبی رشتہ داروں سمیت دیگر افراد سے بھی تفتیش کی گئی۔

پولیس کے مطابق کیس میں مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ممکنہ طور پر ملوث دیگر افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی صورتحال واضح ہو سکے گی۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔