ایرانی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ کا دورہ، یادگارِ شہداء پر خراجِ عقیدت

دورے کے دوران ایرانی وزیر داخلہ نے شکر پڑیاں سے اسلام آباد شہر اور مارگلہ کے پہاڑی سلسلے کا نظارہ بھی کیا اور پاکستان کے قومی ورثے کی تعریف کی۔

July 21, 2026 · قومی

اسلام آباد: ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے دورۂ پاکستان کے دوران پاکستان مونومنٹ کا دورہ کیا، جہاں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔

ایرانی وزیر داخلہ کو فیڈرل کانسٹیبلری کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

سکندر مومنی نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہیں پاکستان مونومنٹ کی تاریخی اور قومی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

دورے کے دوران ایرانی وزیر داخلہ نے شکر پڑیاں سے اسلام آباد شہر اور مارگلہ کے پہاڑی سلسلے کا نظارہ بھی کیا اور پاکستان کے قومی ورثے کی تعریف کی۔

اس موقع پر آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔