کراچی کے سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کی فہرست جاری
داخلوں کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جبکہ طلبہ کو اپنی پسند کے کالج میں داخلے کے لیے مقررہ میرٹ پر پورا اترنا ہوگا۔
کراچی: محکمہ کالجز سندھ نے سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لیے منتخب طلبہ و طالبات کی فہرست جاری کر دی ہے۔
حکام کے مطابق داخلوں کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جبکہ طلبہ کو اپنی پسند کے کالج میں داخلے کے لیے مقررہ میرٹ پر پورا اترنا ہوگا۔
ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کے مطابق صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لیے ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں کراچی سے سب سے زیادہ 98 ہزار 646 طلبہ نے درخواستیں جمع کرائیں۔
محکمہ کالجز سندھ نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 31 جولائی تک اپنے داخلے کی تصدیق مکمل کر لیں تاکہ داخلہ مرحلہ مقررہ وقت میں مکمل کیا جا سکے۔
حکام کے مطابق داخلوں کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے میرٹ پالیسی کے تحت تمام مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں۔