گلگت بلتستان کی 12 رکنی صوبائی کابینہ کی تشکیل کی منظوری

منظور شدہ کابینہ میں بلتستان ڈویژن سے 5 وزراء، گلگت ڈویژن سے 5 وزراء جبکہ دیامر استور ڈویژن سے 2 وزراء شامل ہوں گے۔

July 22, 2026 · قومی

گلگت: گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی سفارش پر 12 رکنی صوبائی کابینہ کی تشکیل کی سمری منظور کر لی۔

منظور شدہ کابینہ میں بلتستان ڈویژن سے 5 وزراء، گلگت ڈویژن سے 5 وزراء جبکہ دیامر استور ڈویژن سے 2 وزراء شامل ہوں گے۔

گورنر کی منظوری کے بعد کیبنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کابینہ کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نئی صوبائی کابینہ کی تشکیل کے بعد وزراء کو مختلف محکموں کی ذمہ داریاں بھی تفویض کی جائیں گی۔