موبائل صارفین کے لیے بُری خبر، کمپنیوں کا کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک کا اضافہ
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی منظوری سے موبائل نیٹ ورک کمپنیوں نے مختلف کال اور انٹرنیٹ ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے جس سے عوام پر مالی بوجھ مزید بڑھ گیا ہے
تفصیلات کے مطابق موبائل پیکجز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 19 سے 33 فیصد تک کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
ماہانہ پیکجز: ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے
15 روزہ پیکجز: 15 دنوں کے لیے دستیاب کال اور ڈیٹا پیکجز 300 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں
ہفتہ وار پیکجز: ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے
تین روزہ پیکجز: تین دن کی مدت والے پیکجز 21 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں
دو روزہ پیکجز: دو دن والے پیکجز میں 20 روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
روزانہ (ایک روزہ) پیکجز: ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز کی قیمتوں میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے
پی ٹی اے کی جانب سے نئی ٹیرف شیٹس جاری:
پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر 15 مختلف ہائبرڈ اور صرف ڈیٹا پر مشتمل پیکجز کی نئی ٹیرف شیٹس اپ لوڈ کر دی گئی ہیں ان نئی شیٹس میں موبائل کمپنیوں کے تمام موجودہ پیکجز کی نئی قیمتیں، سہ ماہی نرخ، ان کی مدت اور صارفین کو ملنے والی سہولیات کی مکمل تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں