اسلام آباد کچہری میں سموسے پر چٹنی نہ ڈالنے کا معاملہ جھگڑے کاباعث بن گیا
تکرار نے موقع پر موجود لوگوں کی توجہ کھینچ لی
فائل فوٹو
اسلام آباد کچہری میں سموسے پر چٹنی نہ ڈالنے کے معاملے پر ویٹر اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ کلامی کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کچہری میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے سموسے کے ساتھ چٹنی ڈالنے کا کہا۔ ویٹر نے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سموسے کی پلیٹ 120 روپے کی ہے، چٹنی کے ساتھ قیمت 150 روپے ہوگی۔اس پر تکرار شروع ہوگئی، جس کے باعث موقع پر موجود افراد کی توجہ بھی اس جانب مبذول ہوگئی۔
واقعے کے بعد وکلاء نے کیفے ٹیریا بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار اور سائلین کھانے کے لیے کچہری آتے ہیں، لیکن کیفے ٹیریا انتظامیہ اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔