پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست رجسٹر

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے دائر درخواست کو آئینی درخواست نمبر 6/26 جاری کیا گیا ہے۔

July 25, 2026 · قومی

وفاقی آئینی عدالت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے دائر آئینی درخواست کو باقاعدہ رجسٹر کرتے ہوئے اسے مقدمے کا نمبر الاٹ کر دیا ہے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے دائر درخواست کو آئینی درخواست نمبر 6/26 جاری کیا گیا ہے۔

یہ درخواست جون میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے کو چیلنج کرتے ہوئے دائر کی گئی تھی، جس میں قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر قانونی اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔

عدالت کی جانب سے درخواست کو رجسٹر کیے جانے کے بعد آئندہ سماعت اور دیگر قانونی کارروائی متعلقہ عدالتی شیڈول کے مطابق آگے بڑھائی جائے گی۔

تاحال اس درخواست پر سماعت کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔