آزاد کشمیر انتخابات،میرپور ڈویژن میں 27 جولائی کو تعطیل کا اعلان

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

July 25, 2026 · قومی

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر حکومت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق یہ تعطیل صرف میرپور ڈویژن کی حدود تک محدود ہوگی۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں پولنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کو آسان بنانے اور ووٹرز کی سہولت کے لیے حکومت سے پولنگ کے روز تعطیل کی درخواست کی تھی۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد میرپور ڈویژن کے تمام سرکاری و نجی اداروں میں تعطیل ہوگی تاکہ شہری آسانی سے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔