ایمان مزاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

ہ گزشتہ سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جو اب جاری کر دیا گیا ہے۔  

July 25, 2026 · قومی

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر اہم پیش رفت کرتے ہوئے انہیں قابلِ سماعت قرار دے دیا۔

عدالت نے جسٹس اعظم خان کی سربراہی میں محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کرتے ہوئے پراسیکیوشن کی جانب سے دائر متفرق درخواست مسترد کر دی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سزا معطلی کی درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں۔

فیصلے میں عدالت نے پراسیکیوشن کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے درخواستوں کو قابلِ سماعت قرار دیا، تاہم سزا معطلی کی درخواستوں کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جو اب جاری کر دیا گیا ہے۔