وہاڑی میں گٹر حادثہ،واسا کے 2 ملازمین جاں بحق
جاں بحق ہونے والے ملازمین کا تعلق ضلع خانیوال سے تھا، جن کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
وہاڑی: سیوریج لائن کی صفائی کے دوران پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں واسا کے دو ملازمین جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ پرانے لاری اڈے کے قریب پیش آیا، جہاں واسا کی ٹیم مین سیوریج لائن کی صفائی کے کام میں مصروف تھی۔ اسی دوران دو ملازمین گٹر میں گر گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملازمین کی لاشیں گٹر سے نکال لیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے ملازمین کا تعلق ضلع خانیوال سے تھا، جن کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام نے حادثے کی وجوہات کا جائزہ لینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔