راولپنڈی: مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ملزمان کی ہلاکت کی انکوائری شروع
متعلقہ ایس ایچ او کو مقدمے میں نامزد کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے,درخواست گزار خاتون
فائل فوٹو
راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی پولیس کے خلاف مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ملزمان کی ہلاکت کی انکوائری شروع کردی گئی۔
ہلاک ملزمان پر باغ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے محمد ارشاد کو قتل کرنے کا الزام تھا، محمد ارشاد کو گزشتہ سال یکم دسمبر کو قتل کیا گیا تھا۔
درخواست گزار خاتون کا کہنا ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او کو مقدمے میں نامزد کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ کیس کی پیروی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، بچوں، خاندان کے افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
بیوہ خاتون نے اپنی درخواست میں کہا کہ میرے شوہر کے قتل کے اصل منصوبہ سازوں کو بےنقاب کیا جائے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی بیوہ کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی نے تحقیقات کا حکم دیا۔