ضلع کوٹلی میں عام انتخابات 2026 کا آغاز، پولنگ پرامن ماحول میں جاری
ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات مکمل کیے گئے ہیں
July 27, 2026 · قومی
ضلع کوٹلی کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر عام انتخابات 2026 کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ پولنگ کا آغاز پرامن، منظم اور خوشگوار ماحول میں ہوا،
جہاں ووٹرز بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہے ہیں اور اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات مکمل کیے گئے ہیں
تاکہ انتخابی عمل کو شفاف اور پُرامن انداز میں جاری رکھا جا سکے۔ حکام کے مطابق پولنگ کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔