پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اوگرا عالمی قیمتوں، درآمدی لاگت اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتوں کا تعین کرے گا، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔
اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً پانچ فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے اثرات مقامی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر پڑنے کا امکان ہے۔
اوگرا عالمی قیمتوں، درآمدی لاگت اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتوں کا تعین کرے گا، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔
حالیہ عرصے میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا تھا، جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ شامل تھا۔
دوسری جانب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے ممکنہ نظام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے کاروباری منصوبہ بندی، ذخیرہ کاری اور سپلائی کے نظام پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کا رجحان برقرار رہا تو اس کا فائدہ صارفین کو مقامی سطح پر بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔