مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے

مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے بھیڑوچ میں ادا کر دی گئی، جس میں سیاسی، سماجی اور مقامی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

July 27, 2026 · قومی

پشاور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق فوجی افسر کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم نے پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد عملی سیاست میں قدم رکھا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔ وہ سروے آف پاکستان کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔

کرنل (ر) شیر افگن خان نے 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر بھی انتخاب میں حصہ لیا تھا اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں متحرک کردار ادا کرتے رہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے بھیڑوچ میں ادا کر دی گئی، جس میں سیاسی، سماجی اور مقامی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

کرنل (ر) شیر افگن خان کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔