ٹک ٹاکر عائشہ جٹ پرمبینہ فائرنگ اور تشدد کیس،واقعہ کی فوٹیج سامنےآگئی
نواب ٹاؤن کیفے میں پیش آنے والے واقعے کی پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات میں مصروف
فائل فوٹو
ٹک ٹاکر عائشہ جٹ اور ان کے ساتھیوں پر مبینہ فائرنگ اور تشدد کے واقعے کی فوٹیج سامنے آ گئی۔ یہ واقعہ 25 جولائی کی صبح 4 بجے نواب ٹاؤن کے علاقے میں واقع ایک نجی کیفے میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق عائشہ جٹ اپنی دوستوں پلوشہ، زویا اور علی کے ہمراہ کیفے میں کھانا کھانے گئی تھیں، جہاں آرڈر دینے کے دوران لڑکیوں سمیت چار ملزمان نے مبینہ طور پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو خواتین نے مبینہ طور پر تشدد کیا جبکہ دو ملزمان نے مبینہ فائرنگ بھی کی۔
واقعے کے بعد عائشہ جٹ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاؤن میں تشدد، فائرنگ اور سنگین دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں یوٹیوبر رجب بٹ اور مہر شیبی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور سامنے آنے والی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔