کویتی وزیر خارجہ آج پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں۔
اسلام آباد: کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح 28 اور 29 جولائی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں۔ دورے کے دوران ان کی اسحاق ڈار کے ساتھ باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔
مذاکرات میں پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔ پاکستان اور کویت باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔