میرپور کے عوام نے شیر پر مہر لگا کر فیصلہ سنا دیا:مریم اورنگزیب

24 جولائی کو مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورۂ میرپور کے موقع پر عوام نے پارٹی کے حق میں اپنی حمایت کا اظہار کیا تھا۔

July 28, 2026 · قومی

سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میرپور کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 24 جولائی کو مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورۂ میرپور کے موقع پر عوام نے پارٹی کے حق میں اپنی حمایت کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج ووٹرز نے شیر کے نشان پر مہر لگا کر واضح کر دیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے مسلم لیگ (ن) کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 21 جولائی کو مظفرآباد میں بھی عوامی رجحان سامنے آ چکا ہے، جبکہ 2 اگست کو کشمیری عوام اپنے فیصلے کا باضابطہ اظہار کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔