بیرسٹر ظفراللہ خان نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر
گورنر پنجاب نے بیرسٹر ظفراللہ خان کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد انہوں نے صوبے کے نئے ایڈووکیٹ جنرل کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
July 28, 2026 · قومی
لاہور: بیرسٹر ظفراللہ خان کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل ہیں۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے بیرسٹر ظفراللہ خان کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد انہوں نے صوبے کے نئے ایڈووکیٹ جنرل کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا عہدہ سابق ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز کے استعفے کے بعد خالی ہوا تھا۔ امجد پرویز نے لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفا دیا تھا۔
واضح رہے کہ نئے مقرر ہونے والے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفراللہ خان کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے بھی ہے۔