راولاکوٹ مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے، لیاقت بلوچ
مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی انتخابی عمل پر ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگا رہی ہیں
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کو متنازع بنانے سے خطے کی سیاسی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی انتخابی عمل پر ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگا رہی ہیں، جس سے عوام میں بے یقینی پیدا ہو رہی ہے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ انداز میں نہ ہوئے تو اس کے منفی اثرات خطے کے سیاسی ماحول پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے معاملے کا پائیدار حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ان کے مطابق جماعت اسلامی موجودہ حالات میں بھی فریقین کے درمیان بات چیت، مفاہمت اور ثالثی کی کوششیں جاری رکھے گی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور آئینی و جمہوری طریقۂ کار کو ترجیح دی جانی چاہیے۔