اپر سوات میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بند شاہو روڈ ٹریفک کے لیے بحال
شدید بارشوں اور گلیشیئر کے پانی کے تیز بہاؤ کے باعث شاہو روڈ پر مٹی اور پتھروں کا ملبہ آ گیا تھا
July 29, 2026 · قومی
اپر سوات:لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی شاہو روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق بھاری مشینری کی مدد سے سڑک پر موجود ملبہ ہٹا کر آمدورفت بحال کی گئی۔
حکام کے مطابق شدید بارشوں اور گلیشیئر کے پانی کے تیز بہاؤ کے باعث شاہو روڈ پر مٹی اور پتھروں کا ملبہ آ گیا تھا، جس کے نتیجے میں کالام جانے والی ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔
سڑک کی بحالی کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے، جبکہ متعلقہ ادارے علاقے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔