بلوچستان کے رکھنی میں 4 شدت کا زلزلہ

زلزلے کا مرکز رکھنی سے 5 کلومیٹر جنوب مغرب میں جبکہ اس کی گہرائی 37 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔

July 29, 2026 · قومی

 بلوچستان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رکھنی اور اس کے اطراف میں آنے والے زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز رکھنی سے 5 کلومیٹر جنوب مغرب میں جبکہ اس کی گہرائی 37 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف پھیل گیا اور کئی افراد احتیاطاً گھروں سے باہر آگئے۔ بعض شہریوں نے کلمۂ طیبہ کا ورد بھی کیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔