راولپنڈی:سوات ایکسپریس وے پر مسافر کوسٹر حادثے کا شکار، 22 افراد زخمی
زخمیوں کو بہتر علاج کی غرض سے بٹ خیلہ اسپتال اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔
راولپنڈی: سوات ایکسپریس وے پر چکدرہ کے قریب ایک مسافر کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہو گئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
بعض زخمیوں کو بہتر علاج کی غرض سے بٹ خیلہ اسپتال اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ کوسٹر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کوسٹر مدین سے پشاور جا رہی تھی۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ زخمیوں کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں مکمل کیں اور ٹریفک کی روانی بھی بحال کر دی۔