وفاقی وزیراطلاعات کی زبان پھسل گئی-میرپور کو راولاکوٹ کہہ گئے

پریس کانفرنس میں وزیر اطلاعات نے آزاد کشمیر میں انتخابی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے راولاکوٹ کا نام لیا

July 29, 2026 · قومی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس کے دوران ایک بیان سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا، جب وہ مبینہ طور پر میرپور کا ذکر کرتے ہوئے راولاکوٹ کا نام لے گئے۔
پریس کانفرنس میں وزیر اطلاعات نے آزاد کشمیر میں انتخابی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے راولاکوٹ کا نام لیا
جس پر سوشل میڈیا صارفین اور بعض صحافیوں نے نشاندہی کی کہ راولاکوٹ میں اس وقت انتخابات نہیں ہو رہے۔


اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے سامنے آئے، جن میں بعض صارفین نے اسے “زبان پھسلنے” کا واقعہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے اس پر تنقید بھی کی۔
تاحال وفاقی وزیر اطلاعات یا حکومت کی جانب سے اس بیان کے حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔واقعے کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جبکہ بعض حلقے اسے محض لفظی غلطی قرار دے رہے ہیں۔