لاہور میں فائرنگ، ایم پی اے کے سابق امیدوارعبداللہ طاہرقتل
پولیس کے مطابق واقعہ غالب مارکیٹ میں ایک میڈیکل اسٹور کے سامنے پیش آیا۔
July 29, 2026 · قومی
فائل فوٹو
لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایم پی اے کے سابق امیدوار عبداللہ طاہر کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ غالب مارکیٹ میں ایک میڈیکل اسٹور کے سامنے پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے عبداللّٰہ طاہر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
واقعے کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پرائیویٹ ٹھیکیداری کا کام کرتا تھا اور ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گیا تھا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ڈاکٹر بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔