لاہور ہائیکورٹ نےاین سی سی آئی اے کو نورین نیازی کی گرفتاری سےروک دیا

عدالت کا ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت کا حکم، متعلقہ عدالت پیش ہونے کی ہدایت

July 30, 2026 · قومی

فائل فوٹو

 

 لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی اور ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے حکم دیا کہ نورین نیازی ایک ہفتے کے اندر اندر متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

درخواست گزار کے مطابق این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ عبوری ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا ہے، تاہم خدشہ ہے کہ این سی سی آئی اے انہیں گرفتار کر لے گا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔