عمران خان حکومت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگتے، علیمہ خان

عمران خان کی رہائی کے لئے کارکنوں کو گھروں سے نکلیں

July 31, 2026 · قومی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگتے، وقت نے ثابت کیا ہے کہ ان کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے۔

علیمہ خان نے دورہ باجوڑ کے موقع پر ہیڈ کواٹر خار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ خیالات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ کارکن عمران خان کی رہائی کے لئے گھروں سے نکلیں اور اڈیالہ پہنچیں جب نکلیں تو واپس گھروں کامیابی تک واپس نہیں آنا

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ وہ جیل میں مرجائیں گے لیکن حکومت وقت کے سامنے سر نہیں جھگائیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بیس دسمبر کو سہیل آفریدی کو اسٹریٹ مومنٹ شروع کرنے کی ہدایت کی تھی

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو عمران خان کی رہائی کے لئے تحریک چلانے کا حق ہے اور انہیں اس کے لئے چھوٹ نہیں دی جائے گی علیمہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی رہائی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور حکومت کو ان کے حق میں فیصلہ لینے پر مجبور کریں گے