کوئٹہ، کوئلے کی کان میں دھماکا، 14 کان کن جاں بحق

کوئٹہ میں دھماکے کے بعد کوئلے کی کان منہدم، 14 جاں بحق، ملبے تلے 24 افراد کی تلاش جاری

July 31, 2026 · قومی

کوئٹہ میں واقع سورینج کوئلے کی کان میں ایک زوردار دھماکے کے بعد 14 کان کن جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملبے تلے 24 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ یہ حادثہ اسپن کاریز کے قریب پی ایم ڈی سی آفس کے قریب کوئلے کی کان میں پیش آیا۔

 

دھماکے کے بعد کوئلے کی کان مکمل طور پر منہدم ہوگئی، جس کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر رضاکار امدادی کارروائیوں کے لیے موقع پر پہنچے۔ انہوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور رضاکاروں اور ایمبولینسز کو جائے وقوعہ بھیج دیا۔

 

ابتدائی طور پر 25 افراد کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ صوبائی وزیر معدنیات شعیب نوشیروانی نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک 12 کان کنوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، جبکہ مزید مزدوروں کی تلاش کیلیے ریسکیو کام جاری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممکنہ طور پر ملبے تلے 24 افراد مزید دبے ہوئے ہیں اور ملبے تلے دبے ہوئے افراد کی تلاش کیلیے کام جاری ہے۔ مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔