پٹرول 12 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کی ‘تاریخی’ کمی

August 1, 2026 · قومی

حکومت نے عوام کو محدود ریلیف دیتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 12 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔

پٹرول: 12 پیسے کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 336.03 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل: 66 پیسے کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 392.38 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ اور ریفائنری کے نرخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ معمولی ردوبدل کیا گیا ہے، تاکہ عوام اور معاشی شعبوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔